عید پر ڈیوٹی نہ کرنا پڑ جا ئے…… سکھر کے جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال کے عملے نے نئی حکمت عملی تیار کر لی

عید سے 4 روز پہلے ہی ہسپتال مریضوں سے خا لی کرانے کیلئے فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ایک دن قبل گردوں ‘ پتے و دیگر امراض کا اآپریشن کرانے والے مریض فارغ کر دیئے گئے‘ وارڈوں کو تالے لگا دئیے گئے

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) عید پر ڈیوٹی نہ کرنا پڑے جا ئے ، سکھر کے جی ایم سی ٹیچنگ اسپتال کے عملے نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ، عید دے چار دن پہلے ہی اسپتال مریضوں سے خا لی کرانے کے لیے انہیں اسپتال سے فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ، ایک دن قبل گردوں ، پتے و دیگر امراض کا اآپریشن کرانے والے کئی مریض بھی دوسرے ہی دن فارغ کر دیئے گئے ، وارڈ مریضوں سے خالی ہو گئے ، عملے نے کئی وارڈوں کو تالے بھی لگا دیئے تفصیلات کے مطابق سکھر میں قائم سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال جو کہ سکھر کا سول اسپتال بھی ہے کے عملے نے عید کے دنوں میں ڈیوٹی کرنے کے خوف سے نئی حکمت عملی تیار کر لی اور اور انہوں نے اپنی اس حکمت عملی میں اسپتال میں تربیت حاصل کرنے والے ڈاکٹروں اور ماہریں امراض کو بھی شامل کر لیا ہے اس حکمت عملی کے تحت اسپتال عملے نے اسپتال ہی مریضوں سے خالی کرانا شروع کر دیا ہے اور اس وقت تک اسپتال میں کئی وارڈ مریضوں سے خا لی ہو گئے اور وہاں پر داخل مریضوں کو ادویات لکھ کر دینے کے بعد گھروں کو چلتا کردیا ہے جبکہ یہاں تک کے عمللے نے کئی وارڈوں کو تو تالے بھی لگا دیئے ہیں اسپتال کے عملے نے ان مریضوں کو بھی گھر چلتا کردیا ہے جن کے چو بیس گھنٹے قبل ہی گردوں ، پتے و دیگر امراض کے آپریشن کیے گئے تھے اورانہیں ابھی اسپتال میں علاج کی ضرورت تھی اس با رے میں جب اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کردیا جبکہ ذرائع کے مطابق اسپتال عملے نے یہ اقدام اسٹاف کی کمی اور عید گھروں میں کرنے کے لیے اٹھایا ہے

متعلقہ عنوان :