چائنا کٹنگ کاپیسہ، ایف آئی اے کو ایم کیوایم کے قائد اور متحدہ کے اکاونٹس کی چھان بین کرنے کی اجازت دے دی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 21:33

چائنا کٹنگ کاپیسہ، ایف آئی اے کو ایم کیوایم کے قائد اور متحدہ کے اکاونٹس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جولائی ۔2016ء) چائنا کٹنگ کے پیسے کے حوالے سے ایف آئی اے کو ایم کیوایم کے قائد اور متحدہ کے اکاونٹس کی چھان بین کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ اور چائنہ کٹنگ کے الزامات کی چھان بین کیلئے ایف آئی اے کو اہم اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کو ایم کیوایم کے قائد اور متحدہ کے اکاونٹس کی چھان بین کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے کے ایف اور لندن کےبینک میں سن چیریٹی کے اکاؤنٹ کی بھی چھان بین ہو گی۔ ایف آئی اے پاکستانی اور بیرون ملک بینکوں میں موجود 110 بینک اکاونٹس کی چھان بین کرے گی۔ اس حوالے سے عدالت نے اسٹیٹ بینک کو ایف آئی اے کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :