اسلام آباد، معمولی تلخ کلامی پر دکان کو نذرآتش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء) ترنول پولیس نے سرائے خربوزہ میں معمولی تلخ کلامی پر دکان کو نذرآتش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ حاجی بشارت نے پولیس کوبتایاکہ مدعی نے محمداعجازکو دکان کرائے پر دے رکھی ہے جبکہ اسی مارکیٹ میں عبدالشکورکوبھی دکان کرائے پر دے رکھی ہے۔محمداعجازاورعبدالشکورکا آپس میں جھگڑاہوا۔۔جس پر مدعی اعجازکے پاس صلح کرانے گیاتوملزم نے طیش میں آکردکان کو آگ لگادی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔

متعلقہ عنوان :