اسلام آباد،سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کے ساتھ مزاحمت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ، تین افراد گرفتارکرلیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء) سیکرٹریٹ پولیس نے نورپورشاہاں میں سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کے ساتھ مزاحمت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ محمدالطاف نے پولیس کوبتایاکہ مدعی سی ڈی اے میں آفیسرہے گزشتہ روز ہمراہ عملہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے رتہ ہوترنورپورشاہاں گیاتوملزمان پیراحمد،پیرعابدشاہ ،سردارفرمان الرحمان،عادل ظہوروغیرہ تقریباً چالیس افراد نے مزاحمت کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے تین افراد کوگرفتارکرلیاہے۔۔

متعلقہ عنوان :