اسلام آباد، دیرینہ دشمنی پرمکان کے گیٹ پر فائرنگ کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 2 جولائی 2016 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء) تھانہ نیلورپولیس نے چراہ میں دیرینہ دشمنی پرمکان کے گیٹ پر فائرنگ کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ راجہ عامرزمان نے پولیس کوبتایاکہ ملزم راجہ زیب عرف زاری معہ دیگرنے مدعی کے گھرکے دروازہ پر آکر فائرنگ کی جس سے گیٹ اورگھرکے دروازوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔

متعلقہ عنوان :