فیصل آباد ،جیلوں میں اپنے پیاروں کو ملنے کے لیے آنے وا لوں کا رش،رقت آمیز منا ظر، بچے والدین کولپٹ ساتھ مل کر رو تے رہے، جیلو ں میں بند اپنے والدین کے لیے تحا ئف لیکر آئے ہو ئے بچے آبدید ہ

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:53

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) جیلوں میں اپنے پیاروں کو ملنے کے لیے آنے وا لوں کا رش رقت امیز منا ظر بچے اپنے والدین کر ساتھ مل کر رو تے رہے جیلو ں میں بند اپنے والدین کے لیے تحا ئف لیکر آئے ہو ئے بچے رو تے رہے اور قیدی اپنی معمولی غلطی پر سزا پا نے پر پچھتا تے رہے تفصیلات کے مطا بق عید الفطر کے موقعہ پر فیصل آباد کی تینوں جیلوں ڈسٹرکٹ جیل، سنٹرل جیل،اور بورسٹل میں اپنے پیا روں کو ملنے کے لیے آنے وا لوں کا رش اس موقعہ پر انتہا ئی رقت امیز منا ظر دیکھنے کو آئے جب بچے اپنے والدین اور وا لدیں اپنے بچوں کے لیے عید کے تحا ئف دے رہے تھے بچے اپنے والد اور دیگر رشتہ داروں کو مل کر تحفے دیتے اور زاروقطار رو تے جبکہ جیلوں میں بند قیدی معمولی غلطی پر لمبی سزا کی وجہ سے آدیدہ تھے بوسٹل جیل میں کئی بچوں کو وا لدین کے ساتھ جا نے کی ضد کر تے ہو ئے ڈا ھیں مار مار کر رو تے دیکھا گیا ۔

متعلقہ عنوان :