صوبہ بھر میں قائم 318 رمضان بازاروں سے لاکھوں خریداروں نے رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ خریدیں

رمضان بازاروں میں 11681 میٹرک ٹن چینی 55 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوئی صوبہ بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو53646356ر وپے جرمانہکیا گیا صوبہ بھر میں اوزان و پیمائش کی چیکنگ کے لئے56008چھاپے،5337دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء )صوبہ بھر میں قائم 318 رمضان بازاروں سے لاکھوں خریداروں نے رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ خریدیں۔25رمضان المبارک تک 10 کلو آٹے کے 2.8ملین تھیلے290 روپے فی تھیلا کے حساب سے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں اب تک 11681 میٹرک ٹن چینی 55 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوئی۔چینی کے ایک اور دو کلو کے پیکٹ فراہم کئے گئے۔

جبکہ117میٹرک ٹن چکن رمضان بازاروں میں فروخت ہوا۔مرغی کا گوشت مارکیٹ ریٹ سے 8روپے فی کلوگرام کم قیمت پر فراہم کیا گیا جبکہ انڈے مارکیٹ ریٹ سے 7روپے فی درجن کم قیمت پر فروخت کئے گئے۔بناسپتی گھی اور تیل مارکیٹ ریٹ سے10روپے فی لیٹر کم قیمت پر فراہم کیا گیا۔چنے اور بیسن کی قیمتوں پر 20 روپے جبکہ دال ماش‘ دال مسور اور کھجوروں پر 10 روپے فی کلو گرام کے حساب سے سبسڈی دی گئی اورآلو‘ بھنڈی‘ سیب‘ پیاز‘ کدو‘ ٹماٹر ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

1756پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے اشیاء کی قیمتیں چیک کرنے کے لئے 240498چھاپے مارے اور 53646356روپے جرمانہ وصول کیا۔ اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر 5623مقدمات درج کئے گئے اور7918دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔دکانداروں کے اوزان و پیمائش چیک کرنے کے لئے 56008 چھاپے مارے گئے اور کم اوزان پر 5337دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ رمضان پیکج کے تحت صوبہ بھر میں 1986افطار مدنی دسترخوان بھی لگائے گئے۔