سینیٹر جان میکین کی سربراہی میں 4 رکنی امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ، (کل) سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کرے گا

ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات ، ایف16 طیاروں اور افغان امن عمل سمیت دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:48

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) سینیٹر جان میکین کی سربراہی میں 4 رکنی امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ، (کل) اتوار کو سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کرے گا جس میں پاک امریکہ تعلقات ، ایف سولہ طیاروں کی فراہمی ،افغان امن عمل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر جان میکین کی سربراہی میں چار رکنی امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

وفد میں سینیٹر جوڈونیلی، سینیٹر لنڈسے گراہم اور ریپبلکن پارٹی کے رکن ریک ڈیوس شامل ہیں ۔ وفد (کل) اتوار کو وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، طارق فاطمی اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کرے گا ۔ جس دوران ایف سولہ طیاروں کی فراہمی ، افغانستان میں امن عمل ، پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال ، کولیشن سپورٹس فنڈ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :