قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر حصص کی فروخت کا کام تیز کیا جائے ، زرعی ترقی کے لئے مجوزہ بل میں ضروری نکات کو شامل کیا جائے

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی چیئرمین ایس ای سی پی کو ہدایت

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:48

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے حصص کی فروخت کا کام تیز کیا جائے ، زرعی ترقی کے لئے مجوزہ بل میں ضروری نکات کو شامل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو چیئرمین سیکیورٹیز ایند ایکس چینج کمیشن سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے ۔

ملاقات میں چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی موجود تھے ۔ وزیر خزانہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حصص کی فروخت پربریفنگ دی گئی اور کمپنیز بل 2016 کے مسودے پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے حصوص کی فروخت کا کام تیزی کیا جائے ۔ زرعی ترقی کے لئے مجوزہ بل میں ضروری نکات کو شامل کیا جائے

متعلقہ عنوان :