Live Updates

چودھری نثا ر رائیونڈ محل کی رجسٹری دیکھیں،اشرف بھٹی

حکمران خاندان کے پاس بیرون ملک جوپیسہ ہے وہ کہاں سے آیا،پی پی پی رہنماء

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے پاس قارون سے ہزارگناء زیادہ دولت ہے۔حکمران خاندان کے پاس بیرون ملک جوپیسہ ہے وہ کہاں سے آیا۔ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں سرے محل نہیں رائیونڈ محل کی رجسٹری دیکھیں اوراپنے آقاؤں کے پاس'' لکشمی '' کی چھان بین کریں۔

پاکستان کے اقتداراوروسائل پراس وقت پاناما لیگ کاقبضہ ہے۔موصوف ریاست سے زیادہ میاں نوازشریف کے جانثاراوروفادار ہیں مگرانہوں نے حالیہ دنوں میں جھوٹ کی انتہاکردی ۔آصف زرداری نہیں شریف خاندان اربوں ڈالرز اثاثوں کامالک ہے،وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں حق نمک اداکرنے کیلئے جھوٹ بولنابندکردیں۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں کی طرف سے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کے باوجود انہیں وزیراعظم نہیں بنایا جائے گا۔

وہ پرانی تنخواہ پر کام کرتے رہیں گے ۔وہ نادرآباد میں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ کیا چودھری نثارعلی خاں دبئی میں آصف علی زرداری کی رہائشگاہ پرسیاست چمکانے کی بجائے اس بات پرروشنی ڈالنا پسندکریں گے کہ حکمران خاندان کے بیرون ملک محلات اوراثاثوں کاریکارڈ پاکستان میں کس ادارے کے پاس محفوظ ہے ۔ تعجب ہے عوامی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا حکمران طبقہ اپنی صفائیاں دینے کی بجائے دوسروں کیخلاف دشنام طرازی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی بدعنوانیاں چھپانے کیلئے من گھڑت کہانیاں سنارہے ہیں۔حکمران پاناماپیپرز کے سکینڈل سے اپنا دامن نہیں چھڑاسکتے،قوم ان سے حساب ضرورلے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات