ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے وفد کی مشیر صحت اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ملاقات
نجم احمدشاہ نے ینگ ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کی نئی مجوزہ داخلہ پالیسی بارے تفصیل سے آگاہ کیا نئی انڈکشن پالیسی میرٹ اور شفافیت پر مشتمل ہے جس سے میڈیکل ایجوکیشن کو فائدہ ہوگا ملاقات سے داخلہ پالیسی کو سمجھنے میں مدد ملی ہے ، کمیونٹی کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے ،وفد کے ارکان
ہفتہ 2 جولائی 2016 20:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی ۔2016ء ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ہفتہ کے روز مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ سے ملاقات کی -وفد میں ڈاکٹر عدنان گوندل ،ڈاکٹر معروف وینس، ڈاکٹر محمود الحسن اور ڈاکٹر شبیر چودھردی شامل تھے- سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ نے ینگ ڈاکٹرز کے وفد کو پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کے لئے مرکزی داخلہ پالیسی کے اہم خدوخال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا-ملاقات میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فخر امام، پرنسپل علامہ میڈیکل کالج پروفیسر محمودشوکت اور محکمہ کے افسران بھی موجود تھے-نجم احمد شاہ نے کہاکہ پوسٹ گریجوایٹ کے داخلوں کے لئے مرکزی جامع پالیسی مرتب کر نے کا مقصد میرٹ اور شفافیت کا بول بالا کرنا اور ایسے شعبوں میں جہاں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے ان شعبوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کر کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہتر سے بہترطبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے-نجم احمدشاہ نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں پہلی مرتبہ ایک جامع مرکزی داخلہ پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے جس میں ڈاکٹر ز PG شب کے لئے آن لائن درخواست دیں گے اور تمام پراسیس خالصتا میرٹ کی بنیاد پر ہوگا جس سے ڈاکٹروں کا استحصال بھی ختم ہو جائے گا اور اس پالیسی پر عملدرآمد سے آئندہ چند سال کے اندر بہت سے اہم شعبہ جات جس میں بے ہوش کرنے والے ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ،ان کی کمی پوری ہوجائے گی-نجم احمدشاہ نے بتایا کہ مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت تمام سپیشلٹیز میں سینکڑوں پیڈسٹیوں کا اضافہ کیا جا رہاہے- ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے نمائندوں کے تحفظات کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ مرکزی داخلہ پالیسی کے بارے تمام تحفظات محض پراپیگنڈہ ہے اور یہ پالیسی کسی کے خلاف نہیں بلکہ اس سے نوجوان ڈاکٹرز کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے مز ید مواقع میسر آئیں گے اور بغیر تنخواہ کے کام کرنے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا-وفد میں شامل ڈاکٹرز کاکہنا تھا کہ انہیں پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کی مرکزی داخلہ پالیسی کو سمجھنے کا موقع ملا ہے- ڈاکٹر محمودالحسن کا کہنا تھا کہ وہ واپس جاکر ڈاکٹر ز کمیونٹی کو نئی پالیسی کے اہم خدوخال سے آگاہ کریں گے اور ڈاکٹر کمیونٹی کو اس بارے قا ئل کرنے کی کوشش کی جا ئے گی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.