Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری کا اپنے بیٹوں کو ایک ساتھ جلسوں میں لانا ثابت کرتا ہے کہ ان کا ایجنڈا ایک ہے‘ عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے قوم کو متحد کرنے کی بجائے تقسیم کررہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ کا بیان

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کا اپنے بیٹوں کو ایک ساتھ جلسوں میں لانا ثابت کرتا ہے کہ ان کا ایجنڈا ایک ہے۔ عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے قوم کو متحد کرنے کے بجائے تقسیم کررہے ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی تخریبی سیاست ملک کے مفاد کے خلاف ہے وہ انتشار پھیلا کرپاکستان کی ترقی روکنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم ہر صورت ملک کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے عمران خان کی سازش مٹی میں ملانے کے لئے پوری قوم متحد ہے ۔

عمران خان اور طاہر القادری روٹی ،کپڑااور مکان کا نعرہ لگا رہے ہیں مسلم لیگ ن یہ یہ تینوں چیزیں پہلے ہی عوام کو فراہم کررہی ہے ،آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے تحت انتہائی کم نرخوں پر فراہم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہ رمضان میں پانچ ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔عوام کو سستی روٹی فراہم کرنے کے لئے مکینکل تنور لگائے گئے ۔سیلاب متاثرین کو بہترین کمبل فراہم کرنے کے علاوہ دیگر ضرورت اشیاء فراہم کی گئیں۔عمران خان اورطاہر القادری روز ایک ہی تقریر کرتے ہیں ان کاتقریرلکھنے والا شخص ایک ہی ہے مگر ان دونوں کے دھرنے اپنی موت آپ مرچکے ہیں ملک میں جمہوری استحکام ہے ۔عوام نے دونوں کو مسترد کردیا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات