آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمایندے رچرڈ اولسن کی ملاقات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 20:33

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمایندے رچرڈ اولسن کی ملاقات

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جولائی ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمایندے رچرڈ اولسن کی ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف سے امریکی حکومت کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن کی ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ جبکہ اس موقع پر آرمی چیف سے امریکی آرمڈ سروس کے چئیرمین اور سینیٹر جان مکین نے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے جان مکین کو پاکستان کو درپیش سیکورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا۔