لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک جزوی طور پر معطل کردیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) لاہور کے علاقہ بتی چوک پر لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک جزوی طور پر معطل کردیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب میٹرو بس اتھارٹی نے سکیورٹی خدشات کے باعث بس سروس کو جزوی طور پر معطل کیا میٹرو بس سروس کو گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلایا جارہا ہے جبکہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ اور شاہدرہ سے ایم اے او تک سروس کو معطل کردیا گیا ہے میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق بتی چوک پر شہر میں جاری لوڈشیڈنگ کے باعث احتجاج ہونے پر سروس کو تاحکم ثانی معطل کیا گیا ہے تاہم احتجاج ختم ہوتے ہی سیکیورٹی کلئیرنس پر سروس کو دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :