صدر میں زرگران و جیولرز کی نمائندہ تنظیم پاک گولڈ ایسوسی ایشن اور پریڈی پولیس کی جانب سے صدر زیب النساء اسٹریٹ نزد چھوٹانی جیولرز پر سیکورٹی کیمپ لگایا گیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) صدر میں زرگران و جیولرز کی نمائندہ تنظیم پاک گولڈ ایسوسی ایشن اور پریڈی پولیس کی جانب سے صدر زیب النساء اسٹریٹ نزد چھوٹانی جیولرز پر سیکورٹی کیمپ لگایا گیا ہے، گزشتہ شب کیمپ پر پولیس افسران اور میڈیا بھی پہنچا اس موقع پر پاک گولڈ ایسو سی ایشن کے صدر اخلاق مرزا اور سینیئر نائب صدر حاجی غلام نبی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 18سالوں سے اسی مقام پر کیمپ لگ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کیمپ پر عوام الناس کے لئے خصوصی طور پر ٹھنڈے پانی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔ جبکہ سیکورٹی کے لئے پولیس بھی ہمہ وقت چوکس رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک گولڈ ایسو سی ایشن اور پریڈی پولیس کا مشترکہ کیمپ صدر میں دیگر کیمپوں سے منفرد اور مثالی بھی ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سال گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران اور میڈیا کے سینیئر نمائندے اس کیمپ کا دورہ کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :