ماں کی ممتا سے محروم عبداﷲ کی عدالت میں باپ سے ملاقات
عبداﷲ چودھری اقبال کے لائے گئے کھلونوں سے کھیلتا رہا ، بچے کو خود سے مانوس کریں ، عدالت کی والد کو ہدایت
ہفتہ 2 جولائی 2016 20:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) کراچی سٹی کورٹ میں عبداﷲ کی اس کے والد سے دوسری ملاقات کرائی گئی ، چوہدری اقبال نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی ، بچے سے بات کرنے کی کوشش کی ، تیسری ملاقات سولہ جولائی کو ہو گی۔ عدالت کے حکم پر عبداﷲ سے اس کے والد چوہدری اقبال کی سٹی کورٹ کراچی میں ملاقات کرائی گئی۔
(جاری ہے)
ایدھی سینٹر کی خادمہ بچے کو لیکر عدالت آئی، ملاقات کے دوران عبداﷲ باپ کے پاس نہیں گیا اور نہ ہی چوہدری اقبال نے بچے کو پیار کرنے یا گود میں لینے کی کوشش کی۔
چوہدری اقبال کمرہ عدالت کے ایک طرف اورعبداﷲ دوسری طرف بیٹھا مسلسل روتا رہا۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے تک بچہ باپ سے مانوس نہیں ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اقبال نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی ، عبداﷲ سے بات کرنے کی کوشش کی مگر اس نے بات نہیں کی۔ چوہدری اقبال کے وکیل نے بتایا کہ عبداﷲ آہستہ آہستہ اپنے والد سے مانوس ہو رہا ہے ، 16 جولائی کو دوبارہ ملاقات رکھی گئی ہے۔ عدالت نے چوہدری اقبال سے کہا کہ بچے کو مانوس کرنے کے لئے باپ کو اس کے قریب جانا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.