سانحہ داتا دربار کے چھ سال ہوگئے، شہداء کیلئے قرآن خوانی

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 20:09

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء ) تحفظِ نا مو س ر سالت محاذ کے زیر اہتمام سا نحہ داتا دربار کو چھ سا ل مکمل ہو نے پر داتا دربا میں شہداء کے لیے قرآن خوانی کی گئی ۔قرآن خوانی کے پر وگرام سے خطاب کر تے ہو ئے محازکے صدر مو لا نا صا حبزادہ ر ضا ئے مصطفےٰ نقشبندی، مو لا نا محمد علی نقشبندی، مو لا نا مجاہد عبدا لر سول خان نے کہا کہ سا نحہ داتا دربار کو چھ سا ل گزرنے کے بعد بھی مجرموں کی عدم گر فتاری حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ،حکمران دہشت گردوں کے سر پرست بنے ہو ئے ہیں، کروڑوں اہلسنت خادمِ اعلیٰ سے جواب طلب ہیں ،اُن کے دعوے کہا ہیں،آج تک مزارات پر دھماکے کر نے والا کو ئی مجرم گرفتار نہیں ہوا، مفتی ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی،پیر بسم اللہ، پیر سمیع اللہ چشتی کا قتل،مزار شریف داتا علی ہجویری ،عبد اللہ شاہ غازی ،بابا فرید الدین گنج شکر،درگاہ حضرت سخی سرور سمیت سینکڑوں مزارات اولیاء پر حملوں میں ملوث طالبان اور ان کے سر پرستوں کی مالی امداد کے پی کے حکومت اور تحریک انصاف کی حب الوطنی پر بڑا سوال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کے پی کے حکومت اور تحریک انصاف کو کسی بھی طرح سے کوئی حق نہیں پہنچتا کے وہ کے پی کے کی عوام کا پیسہ دہشتگردوں کو دیں ۔جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ دئیے جانے پر اہلسنت مکتبہ فکر اور محب وطن قوم کو شدید تحفظات ہیں ، اس موقع سردار محمد طا ہر ڈوگر ،شیخ محمد نواز قادری،مفتی محمد عمران حنفی ،پیر سف اللہ نقشبندی،مفتی محمد کر یم خان سمیت دیگر اہلسنت جماعتوں کے رہنماء بھی مو جود تھے۔ #