وزیر اعلیٰ کے گھر کے سامنے صوبائی کیخلاف مظاہرہ

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 20:08

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء ) صوبائی وزیر کوآپریٹو اقبال چنڑ کیخلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ دھرنا دیا ، نعرے بازی کی اور ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ، ہاؤسنگ سوسائٹیز الائنس کے درجنوں مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی نجی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن کے سامنے احتجاجی ریلی کی صورت میں مظاہرہ کرتے ہوئے تنظیم کے ترجمان ملک افتخار سمیت دیگر نے کہا کہ صوبائی وزیر کو اپریٹو اقبال چنٹر نے 24 سال پرانی پروفیشنل ہاؤسنگ سوسائٹی کی فائل کھول کر غیر قانونی طور پر زمینوں کی خرید و فروخت کا دائرہ پورے پنجاب میں بڑھا دیا ہے حالانکہ یہ صرف لاہور کیلئے محدود تھی، مظاہرین نے بتایا کہ پنجاب بھر میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب صوبائی وزیر کیخلاف انکوائری کرکے ایکشن لیں۔

متعلقہ عنوان :