حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے، حسن ہمدانی

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 20:08

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء ) مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی کیمپ پریس کلب کے سامنے 52 ویں روز بھی جاری رہا ۔ احتجاجی کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے جنرل سیکرٹری علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ہری پوری میں تکفیری دہشت گردوں کے نیئر حسین جعفری پر قاتلانہ حملے سے ثابت ہوا کہ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے سرپرستوں کو فراہم کیے جانے والے مالی سپورٹ کا رزلٹ آنا شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے،دنیا بھر میں اس انتہا پسند سوچ کے حامل دہشت گردوں کو بری طرح سے شکست کا سامنا ہے،پاکستان میں جاری دہشت گردی کیخلاف جنگ کو ناکام بنانے کے لئے ان دہشت گردوں کے سرپرست غیر ملکی آقا اور اس کے تکفیری کارندے سرگرم ہے،جو دراصل پاکستان کی ترقی و استحکام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،ہم اسی پاکستان دشمن قوتوں کیخلاف سڑکوں پر موجود ہیں اور انشااللہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے جناح اور اقبال کے پاکستان کے حصول تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔