شہباز شریف بلدیاتی نمائندو ں کو اختیارات دینے کے لئے قانو ن سازی کررہے ہیں

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 20:04

پاکپتن(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء ) وقومی اسمبلی کے رکن سردار منصب علی ڈوگر نے ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہونے والے نمائندو ں کو اختیارات دینے کیلئے قانو ن سازی کررہے ہیں، یہ عمل مکمل ہو تے ہی منتخب بلدیاتی نمائندو ں کو دفتر ، عملہ سمیت اور دیگر سازو سامان اور فنڈز بھی فراہم کر دیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

نو منتخب ممبر ان سے سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی منتخب نمائندے اپنے اختیارات حا صل کرنے کے ساتھ ہی فوری طور پر علاقائی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی بہترین کاو شیں عمل میں لائیں اور عوامی مسائل کو اپنے اپنے دائرہ کار میں حل کریں ۔کیا اس موقع پر ایم ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لیبر و ہیومن ریسورس میاں نوید علی ، ڈی سی او عرفان احمد سندھو ،میاں داؤد احمد خان ، اے ڈی سی عارف عمر عزیز ،ڈی اوسی حامد ناصر گورایہ ،ایس این اے میاں فیاض مسعود، ڈی آئی او سید سلمان حسین سمیت تحصیل پاکپتن کے نو منتخب بلد یاتی نمائندے موجود تھے۔