رمضان بازاروں کی ناکامی

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 20:04

چیچہ وطنی (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء ) کسووال،اقبال نگر،90موڑ میں لگنے والے رمضان بازار ناکام ثابت ہوئے ہیں جو رمضان المبارک کے آخری عشرہ تک صارفین کی توجہ حاصل نہ کر سکے۔ ۔

(جاری ہے)

امسال کسووال،اقبالنگر،90موڑ میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے سستا رمضان بازار بیکار کی مشق ثابت ہوئے ان بازاروں میں تقریباً پورا مہینہ گاہکوں کا رش دیکھنے میں نہیں آیا اس سلسلہ میں صارفین کا کہنا کہ عام بازاراور سستا رمضان بازار میں اشیاء کے نرخوں اور معیار میں کوئی خاص فرق نہ ہے بلکہ چند اشیاء کو عام بازار سے بھی مہنگی فروخت ہوتی رہیں صارفین کی صرف چینی کی خریداری میں دلچسپی نظر آئی جبکہ آٹا گندم کا سیزن ہو نے کی وجہ سے دیہی عوام کو ابھی اس کی ضرورت محسوس نہیں کیوں کہ دیہات میں لوگ مزدوری کر کے چند ماہ کی گندم کما لیتے ہیں۔

صارفین نے بتایا کہ حکومت روزہ سے متعلق اشیاء مثلاً پھل ،سبزی،بیسن و دیگر اس نوع کی اشیاء میں زیادہ ریلیف دیتی تو سستا رمضان بازار کامیاب ہو سکتے تھے۔