عید کی کم چھٹیوں پر اخبار فروشوں کا احتجاج

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 20:02

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء ) سرگودھا کے اخبار فروشوں نے عید الفطر کے موقع پر قومی اخبارات کی جانب سے 2 چھٹیاں دینے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی مختلف تہواروں پر ہماری چھٹیاں ختم کردی گئی ہیں اب رہی سہی کسر عید پر پوری کردی گئی ہے پاکستان بھر میں تمام محکموں کے ملازمین 8-8 چھٹیاں کررہے ہیں جبکہ ہمارے مقدر میں صرف دو چھٹیاں ہیں جبکہ عید کے روز بھی ہمیں اخبار تقسیم کرنا پڑتا ہے اصولاً عید کے روز اخبار کی چھٹی ہونی چاہیئے اور اسکے علاوہ دو مزید چھٹیاں دی جانی چاہئیں تاکہ سارا سال گرمی‘ سردی کی شدت برداشت کرنیوالے اخبار فروش کرنیوالے عید کی خوشیاں اپنے بچوں کیساتھ مناسکیں۔

متعلقہ عنوان :