گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 2 جولائی 2016 20:02

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء ) سرگودھا اور گردونواح کے 104 سے زائد گرجا گھروں میں آج سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اس سلسلہ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے سرکلز میں واقع گرجا گھروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں اور کسی بھی شخص کو جامہ تلاشی کے بغیر اندر نہ جانے دیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔