ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ1600 خاندانوں کو عید سے محروم کرکے عمرے کیلئے روانہ

تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ملازمین اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ عید کی خوشیاں منانے سے محروم

ہفتہ 2 جولائی 2016 19:54

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے 1600 خاندانوں کو عید سے محروم کرکے عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے، تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ملازمین اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ عید کی خوشیاں منانے سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہیں ڈپٹی کمشنر کے دستخط سے ہر ماہ جاری کی جاتیں ہیں جبکہ رواں ماہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 1600 ملازمین کی تنخواہوں پر دستخط کیے بغیر وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جس کے باعث ملازمین میں سخت پریشانی کی لہر چھائی ہوئی ہے۔

اسی سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے عید کی تنخواہ نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملازم رہنما علی بخش بروہی، رسول بخش شاہانی، سکندر سانگی اور دیگر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں کے بلوں پر دستخط کیے بغیر عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، ان کے جانے سے 1600 سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکے ہے، ملازمین اور ان کے بچوں نے اس وقت تک عید کی خریداری نہیں کی ہے۔ ملازمین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ملازمین کی تنخواہیں جاری کرکے عید کی خوشیاں منانے کا حق دیا جائے بصورت دیگر ڈپٹی کمشنر آفیس کا گھیراؤ کرکے سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :