حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے ذخیرہ اندوزی او ر چور بازاری کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے‘مجتبیٰ شجاع الرحمن

عوام کی خدمت کا سلسلہ پوری تندہی سے آئندہ بھی جاری رہے گا اور لوگوں کو مسلسل ریلیف مہیاکیا جائے گا ‘ صوبائی وزیر

ہفتہ 2 جولائی 2016 19:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں قائم رمضان بازار وں کی بدولت روزہ داروں اور دیگر لوگوں کو اشیاء ضروریہ کی خریداری کے حوالے سے انتہائی سہولت اور آرام ملاہے ،ان بازاروں میں گھریلو استعمال کی اشیاء انتہائی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں ان بازاروں کے انعقاد کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی ہدایت پر صوبہ میں رمضان بازاروں کا انتہائی منظم انداز میں انعقاد کیا گیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضا ن بازار شاد باغ اورچائنہ سکیم کے اچانک دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رمضان بازار حکومت کے اس عزم کا عکاس ہیں کہ عوام کو سہولت مہیا کی جائے اور اس حوالے سے ماہ صیام میں رمضان بازاروں سے عوام بالخصوص گھریلو خواتین کو خصوصی فائدہ پہنچا ہے ۔حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے ذخیرہ اندوزی او ر چور بازاری کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور منافع خوری کا موثر سدباب کیاگیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ائیر کنڈیشنڈ رمضان بازارلگائے گئے ہیں جہاں پر معمر مرد وخواتین کے بیٹھنے کا بندوبست بھی کیاگیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ اس فلاحی اقدام سے لوگوں کو ایک چھت تلے تمام ضرورت کی اشیاء مہیا رہی ہیں۔ان بازاروں کا انعقاد یقینا ایک تاریخ ساز قدم ہے جس کے لئے وزیراعلی محمد شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام کی خدمت کا سلسلہ پوری تندہی سے آئندہ بھی جاری رہے گا اور لوگوں کو مسلسل ریلیف مہیاکیا جائے گا ۔ساس حوالے سے حکومت پنجاب نے 2016-17 کے صوبائی بجٹ میں عام آدمی کی بھلائی کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبے منظور کئے ہیں اور ان منصوبو ں سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا ۔ اس طرح جمہوریت کے اثرات بنیادی سطح تک پہنچیں گے۔ اس موقع پر صارفین نے رمضان بازاروں کے انعقاد پر وزیراعلی محمد شہبازشریف کا خصوصی طو رپر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :