مغرب زدہ میڈیا کی رمضان ٹرانسمیشن کے نام پر بے ہودگی برادشت نہیں ،انجینئرحافظ نعیم الرحمن

حیا ایمان کا حصہ ہے ،بے حیائی اوربے غیرتی کوکسی طورنئی نسل پرمسلط نہیں ہونے دیں گے ،امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی

ہفتہ 2 جولائی 2016 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) مغرب زدہ میڈیا کی رمضان ٹرانسمیشن کے نام پر بے ہودگی برادشت نہیں،حیا ایمان کا حصہ ہے ،بے حیائی اوربے غیرتی کوکسی طورنئی نسل پرمسلط نہیں ہونے دیں گے ،ماہ رمضان میں قرآن کا نزول ہوا ،اس کی ایک رات ہزارہاشب کی عبادت سے افضل اسی وجہ سے قرارپائی ہے ،دکھ درد میں ایک دوسرے کا خیال رکھنا اوراس کی ضروریات کوپوری کرنا عبادت میں شمارہوتا ہے ،امت مسلمہ کی فلاح وکامیابی اتحاد واتفاق سے عبارت ہے ،ماہ رمضان میں دلوں کوجوڑنے کی کوششں کریں،جنت کا حریص ہی جہنم سے نجات کے لیے اپنی کوششوں اورکاوشوں کوعملی شکل دیتا ہے ۔

ان خیالات کااظہارامیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن ،نائب امرائے حلقہ کراچی اسامہ رضی ،برجیس احمد ،ڈاکٹرواسع شاکر،امیرضلع شرقی محمد یونس بارائی ،نائب امرائے ضلع سید افتخاراحمد ،توفیق الدین صدیقی ،مرتضی غوری ،امیرگلستان جوہرزون عمرفاروق ،امیرشاہ فیصل زون چوہدری محمد اشرف ،قیم زون عتیق احمد،امیرملیرزون حکیم سعادت ابراہیم ،معروف اسکالرسید محمد اقبال ،فاروق احمد خان ،حافظ نجم الدین ،مولانا یامین منصوری اوردیگر نے 25ویں شب کو جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت مختلف مقامات پر شب بیداریوں سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

شب بیداریوں کا اہتمام مسجد اقصی گلشن اقبال ،مسجد عمرفاروق گلستان جوہر ،مسجد عمر ،مسجد عالمگیر ماڈل کالونی ،مسجد نور،مسجد فاروقی سعودآباد ،مسجد توحید ،مسجد کوثر ،کوثرٹاؤن ملیر ،جامع مسجد جامعہ ملیہ شاہ فیصل زون ودیگرمقامات ہوا ۔ مسجد کوثر ،کوثرٹاؤن ملیر میں خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی نعیم الرحمن نے کہا کہ مغرب زدہ میڈیا کی رمضان ٹرانسمیشن کے نام پر بے ہودگی برادشت نہیں،پیمرا فوری طورپرنوٹس لے ۔

انہوں نے کہا کہ حیا ایمان کا حصہ ہے ،بے حیائی اوربے غیرتی کوکسی طورنئی نسل پرمسلط نہیں ہونے دیں گے ۔ امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی نے کہا کہ ماہ رمضان میں قرآن کا نزول ہوا ،اس کی ایک رات ہزارہاشب کی عبادت سے افضل اسی وجہ سے قرارپائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دکھ درد میں ایک دوسرے کا خیال رکھنا اوراس کی ضروریات کوپوری کرنا عبادت میں شمارہوتا ہے ۔ حافظ نعیم ا لرحمن نے کہا کہ امت مسلمہ کی فلاح وکامیابی اتحاد واتفاق سے عبارت ہے ،ماہ رمضان میں دلوں کوجوڑنے کی کوششں کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنت کا حریص ہی جہنم سے نجات کے لیے اپنی کوششوں اورکاوشوں کوعملی شکل دیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :