عید الفطر کی خوشی میں عمر قید کے قیدیوں کی 3ماہ اور دیگر قیدیوں کی سزا میں ڈیڑھ ماہ کی معافی کا اعلان

66فیصد سزا پوری کرنیوالے 65سال کی عمر کے قیدیوں ،33فیصد سزا پوری کرنے والے نابالغ قیدیوں کی رہائی کا حکم

ہفتہ 2 جولائی 2016 18:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) عید الفطر کی خوشی میں عمر قید کے قیدیوں کی 3ماہ اور دیگر قیدیوں کی سزا میں ڈیڑھ ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی خوشی میں جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق عمرقیدکے قیدیوں کی 3ماہ اور دیگر قیدیوں کی سزا میں ڈیڑھ ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق 66فیصد سزا پوری کرنے والے 65سال کی عمر کے قیدیوں کی رہائی کا حکم دیدیا گیا جبکہ 33فیصد سزا پوری کرنے والے نابالغ قیدیوں کی بھی رہائی کا حکم دیاگیاہے ۔ اس کے ساتھ جن قیدی عورتوں کیساتھ 2 سال سے کم عمربچے ہیں انکی سزامیں 1سال کی معافی کر دی گئی ہے۔دہشتگردی اور سنگین جرائم میں سزا کاٹنے والے اس نوٹیفکیشن سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔علاوہ ازیں معمولی جرائم میں ملوث 150سے زائد ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔ملزمان کی رہائی کیلئے کو ٹ لکھپت اور کیمپ جیل کے حکام کو باضابطہ احکامات بھی جا ری کر دئیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :