بارڈر سکیورٹی فورس رینجرز کا یونیفارم تبدیل کر دیا گیا ،نیا یونیفارم کیمو فلاج طرز کا ہے

ہفتہ 2 جولائی 2016 18:57

بارڈر سکیورٹی فورس رینجرز کا یونیفارم تبدیل کر دیا گیا ،نیا یونیفارم ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) بارڈر سکیورٹی فورس رینجرز کا یونیفارم تبدیل کر دیا گیا ،نیا یونیفارم کیمو فلاج طرز کا ہے ،نئے یونیفارم پر فی الفور عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب میں رینجرز کے یونیفارم کی تبدیلی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں رینجرز کی یونیفارم کا رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

نیا یونیفارم ہلکے سبز رنگ سے کیمو فلاج کر دیا گیا ہے جو رینجرز کے جوانوں کے وقار میں اضافے کا باعث بنے گا ۔ نئے یونیفارم پر فی الفور عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے جس کے بعد رینجرز کے یونیفارم کی تبدیلی کا عمل شروع ہو گیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں رینجرز کے جوان مکمل طور پر نیا یونیفارم پہنچیں گے ۔

متعلقہ عنوان :