Live Updates

عید کے بعد پانامہ لیکس کیخلاف سڑکوں پر عمران خان کی قیادت میں احتجاج کرینگے ،معاملے کو سرد خانے میں ڈالنے نہیں دیں گے ، اس کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائیگا‘جب تک کمیشن نہیں بنے گا سڑکوں پر رہیں گے، پانامہ لیکس کے معاملے پر شریف خاندان سے مکمل تحقیقات ہو نی چاہیے ‘تحر یک انصاف کے اندر لوگوں میں تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں

تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 جولائی 2016 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ عید کے بعد پانامہ لیکس اور حکومتی پالیسوں کیخلاف سڑکوں پر عمران خان کی قیادت میں احتجاج کریگی ‘پانامہ لیکس کو سرد خانے میں نہیں ڈالنے دیں گے اور اسکے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائیگا‘جب تک کمیشن نہیں بنے گا سڑکوں پر رہیں گے ‘پانامہ لیکس کے معاملے پر شریف خاندان سے مکمل تحقیقات ہو نی چاہیے ‘تحر یک انصاف کے اندر لوگوں میں تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں ۔

ہفتے کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہا نگیر خان ترین نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا بھر پور مقابلہ کر یں گے اور (ن) لیگ نے عوامی مینڈ یٹ پر ڈاکہ ڈالا تو عوامی عدالت میں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پانامہ لیکس کے معاملے کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے مگر تحر یک انصاف بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کر یگی اور انکی کسی ایسی کوشش کو کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز نہ بننے کے خلاف تحر یک انصاف عید کے بعدسڑکوں پر احتجاجی کر یں گی اور جب تک پانامہ لیکس کے ملزمان جیلوں میں نہیں جائیں گے تحر یک انصاف سڑکوں پر احتجاج کر تی رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کا آغاز شر یف خاندان سے ہی ہو نا چاہیے اور اس پر کسی قسم کو سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات