پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، اﷲ تعالیٰ پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملائے

صدر مملکت ممنون حسین کی بیت اﷲ میں نوافل کی ادائیگی ، وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

ہفتہ 2 جولائی 2016 18:26

اسلام آباد /مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور اﷲ تعالیٰ پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملائے، وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو صدر مملکت ممنون حسین نے آپریشن ضرب عضب کی مکمل کامیابی اور وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے عمرے کی ادائیگی کیلئے نجی دورے پر سعودی عرب ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے 27ویں رمضان المبارک کے موقع پر بیت اﷲ میں نوافل ادا کئے اور پاکستان کی سلامتی ، ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان بھی 27رمضان المبارک کے روز معرض وجود میں آیا تھا اور پاکستان کو مضوبط اور خوشحال ملک بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، اﷲ تعالیٰ پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملائے، صدر پاکستان نے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اور بھائی چارے، امن و امان کیلئے خصوصی دعا مانگیں۔