پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صفائی کے نا قص انتظامات پر فریش اینڈ بریڈ بیکرز کو سیل کر دیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صفائی کے نا قص انتظامات پر فریش اینڈ بریڈ بیکرز کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایل او ایس روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کر کے صفائی کے ناقص انتظامات پر فریش اینڈ بریڈ بیکرز کو سیل کر دیا ۔ فوڈ سیفٹی آفیسر طاہر ہ کلثوم کے مطابق بریڈ پر فنگس موجودتھی اور بہت سی اشیا ء پر زائد المعیاد تاریخ بھی درج نہیں تھی جبکہ سٹاف کا میڈیکل بھی نہیں کروایا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :