ایل ڈی اے نے بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے متبادل اراضی فراہم کر دی

ہفتہ 2 جولائی 2016 18:24

ایل ڈی اے نے بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے متبادل اراضی فراہم کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی میں بین الاقوامی معیار کے سٹیٹ آف دی آرٹ بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے 44کنال 10مرلے متبادل اراضی پاکستا ن بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حوالے کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نبیل جاوید کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے موضع کاہنہ میں فیروز پور روڈ سے 300میٹر اندر نہر کنارے واقع اس اراضی تک رابطہ سٹر ک بھی تعمیر کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :