ینگ ڈاکٹرز کے وفد کی مشیر صحت اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ملاقات
نئی داخلہ پالیسی سے مختلف سپیشلٹیزکی سیٹیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا‘نئی انڈکشن پالیسی میرٹ اور شفافیت پر مشتمل ہے جس سے میڈیکل ایجوکیشن کو فائدہ ہوگا‘ملاقات سے داخلہ پالیسی کو سمجھنے میں مدد ملی ہے ، کمیونٹی کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے ،وفد کے ارکان
ہفتہ 2 جولائی 2016 18:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ہفتہ کے روز مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ سے ملاقات کی وفد میں ڈاکٹر عدنان گوندل ،ڈاکٹر معروف وینس، ڈاکٹر محمود الحسن اور ڈاکٹر شبیر چودھردی شامل تھے‘سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ نے ینگ ڈاکٹرز کے وفد کو پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کے لئے مرکزی داخلہ پالیسی کے اہم خدوخال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
ملاقات میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فخر امام، پرنسپل علامہ میڈیکل کالج پروفیسر محمودشوکت اور محکمہ کے افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
نجم احمد شاہ نے کہاکہ پوسٹ گریجوایٹ کے داخلوں کے لئے مرکزی جامع پالیسی مرتب کر نے کا مقصد میرٹ اور شفافیت کا بول بالا کرنا اور ایسے شعبوں میں جہاں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے ان شعبوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کر کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہتر سے بہترطبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے-نجم احمدشاہ نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں پہلی مرتبہ ایک جامع مرکزی داخلہ پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے جس میں ڈاکٹر ز PG شب کے لئے آن لائن درخواست دیں گے اور تمام پراسیس خالصتا میرٹ کی بنیاد پر ہوگا جس سے ڈاکٹروں کا استحصال بھی ختم ہو جائے گا اور اس پالیسی پر عملدرآمد سے آئندہ چند سال کے اندر بہت سے اہم شعبہ جات جس میں بے ہوش کرنے والے ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ،ان کی کمی پوری ہوجاـئے گی-نجم احمدشاہ نے بتایا کہ مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت تمام سپیشلٹیز میں سینکڑوں پیڈسٹیوں کا اضافہ کیا جا رہاہے- ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے نمائندوں کے تحفظات کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ مرکزی داخلہ پالیسی کے بارے تمام تحفظات محض پراپیگنڈہ ہے اور یہ پالیسی کسی کے خلاف نہیں بلکہ اس سے نوجوان ڈاکٹرز کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے مز ید مواقع میسر آئیں گے اور بغیر تنخواہ کے کام کرنے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔
وفد میں شامل ڈاکٹرز کاکہنا تھا کہ انہیں پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کی مرکزی داخلہ پالیسی کو سمجھنے کا موقع ملا ہے ڈاکٹر محمودالحسن کا کہنا تھا کہ وہ واپس جاکر ڈاکٹر ز کمیونٹی کو نئی پالیسی کے اہم خدوخال سے آگاہ کریں گے اور ڈاکٹرکمیونٹی کو اس بارے قا ئل کرنے کی کوشش کی جا ئے گی -مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.