حقائق سامنے آجانے کے بعد عمران خان مریم نواز سے معذرت کریں، محمد اسحاق ڈار
عمران صاحب بیٹوں کیساتھ بیٹی کیساتھ بھی کچھ وقت گزارا کریں تاکہ انہیں بیٹیوں کے وقار، پیار اور احساسات کا بھی اندازہ ہو ،وفاقی وزیر خزانہ کا بیان
ہفتہ 2 جولائی 2016 17:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اب جبکہ اصل حقائق سامنے آچکے ہیں کہ عمران خان کی بہن کو کس شخصیت کی بناء پر پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تو اُنہیں اسلامی اور اخلاقی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے محترمہ مریم نواز سے معذرت کرنی چائیے ۔وزیر خزانہ نے جمعہ کو لاہور میں رونما ہونے والے واقعہ اور بعدا زاں عمران خان کی طر ف سے مریم نواز کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرانے سے متعلق بیان اور بہتان طرازی کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی یہ عموماً عادت ہے کہ سُنی سنائی بات پر تحقیق کئے بغیر فوراً رد عمل ظاہر کردیتے ہیں ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے طو رپر عمران خان کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہئے۔(جاری ہے)
عمران صاحب کو چاہئے کہ وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا کریں تاکہ انہیں بیٹیوں کے وقار، پیار اور احساسات کا بھی اندازہ ہو ۔ مریم نواز قوم کی اور ہم سب کی بیٹی ہیں اُن کے بارے میں بغیر تصدیق کئے بیان دینا ایک انتہائی افسوسناک اورغیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور اب جبکہ حقیقت سامنے آچکی ہے ۔
عمران صاحب کو مریم نواز سے معذرت کرنی چاہیے ۔ اسی میں اُن کی بڑائی ہے ۔عمران خان اب یہ فیصلہ بھی کریں کہ جس سیاسی جماعت کی اہم شخصیت کی وجہ سے اُن کی بہن کے ساتھ مذکورہ واقعہ پیش آیا اور اُنہوں نے بلا تحقیق اس پر غلط رد عمل ظاہر کیا۔کیا وہ اس جماعت کے ساتھ نو تشکیل شدہ شراکت داری سے علیحدہ ہونگے اور کیا وہ اس جماعت کے خلاف بھی بعد از عید اُسی مہم کا اعلان کریں گے جس کا ا نہوں نے مسلم لیگ ( ن) کے خلاف اعلان کیا ۔ دیکھئے وہ کچھ کرتے ہیں یا ماضی کی طرح ایک بار پھر قلا بازی کھا کر غیر اصولی سیاست کی دوبارہ مثال قائم کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.