احمد یار،ناجائز تعلقات کے شبہ میں ماموں نے فائرنگ کرکے18 سالہ بھانجی کوموت کے گھاٹ اتاردیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 16:59

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء )ناجائز تعلقات کے شبہ میں ماموں نے فائرنگ کرکے18 سالہ بھانجی کوموت کے گھاٹ اتاردیا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں بلاڑہ ارجنکا میں نوراحمد کی بیٹی عذرابی بی کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں ماموں محمدافضل نے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم فرار پولیس نے عذرابی بی کی نعش کو قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے تھانہ احمدیار کے ایس ایچ اورانا نثاراحمد منج نے”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

(جاری ہے)

02 جولائی ۔2016ء“ کو بتایا کہ مقتولہ کے والد نور احمد نے ساز باز ہوکر اپنے محمدافضل سے رشتہ دار کے نوجوان سے ناجائز تعلقات استوار کرنے کے شک پر قتل کروایاہے ۔