چیف جسٹس کے بیٹے کے اغوا کی اطلاع ہمیں دیر سے ملی،جلد بازیاب کرالیں گے ،مولا بخش چانڈیو

ہفتہ 2 جولائی 2016 16:57

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بیٹے کے اغوا کی اطلاع ہمیں دیر سے ملی سندھ حکومت چیف جسٹس کے بیٹے کے اغوا کے بعد بہت پریشان ہے۔اویس علی شاہ کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا ۔ہفتہ کو ٹنڈوالہ یار میں میڈیا سے بات چیت انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے بقاء کے لیے(ن) لیگ کا ساتھ دیا لیکن نواز شریف نے ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ہمارے دور اقتدار میں کوئی بھی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو بچا لیں گے لیکن موجودہ حکومت کونہیں ہمارے دو وزرائے اعظم نے قربانی دی اور عدالتوں میں پیش ہوئے پاناما لیکس میں پہلا نام وزیراعظم کا آیا اور تحقیقات بھی پہلے وزیر اعظم سے ہونی چاہیے ،چیف جسٹس کے بیٹے کی اغوا ہونے کی اطلاع ہمیں دیرسے ملی لیکن اسکی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ حکومت اویس علی شاہ کی بازیابی کیلئے کوششیں کر رہی ہے بہت جلد اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔