انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی

ہفتہ 2 جولائی 2016 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

کیس میں مرکزی ملزم سلمان ابڑو سمیت 4پولیس اہلکار گرفتار ہیں ۔دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کا بیان ریکارڈ کیا گیا جبکہ عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے کہ سلمان لاشاری کو 015 میں درخشاں تھانیکی حدودمیں قتل کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :