موصل میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،داعش کا وزیرجنگ اپنے فوجی کمانڈرسمیت ہلاک

ہفتہ 2 جولائی 2016 16:50

موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے دو رہنما شمالی عراقی شہر موصل میں ایک جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں مارے گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک اس شدت پسند تنظیم کا وزیربرائے جنگ احمد سلطان البجاری اور دوسری فوجی کمانڈر حاتم طالب الحمدونی تھا۔

یہ امریکی بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب چند روز قبل عراقی زمینی دستوں نے فلوجہ شہر پر قابض اس شدت پسند گروہ کو شہری حدود سے پسپا کر دیا تھا۔ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو حالیہ کچھ عرصے میں پے در پے پسپائیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم یہ گروپ اب بھی دہشت گردانہ کارروائی میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :