بی ایس ایف کا بھارتی حدود سے 2 پاکستانی کشتیاں پکڑنے کا دعویٰ

ہفتہ 2 جولائی 2016 16:23

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف ) نے بین الاقومی سرحد پر بھارتی حدود سے 2انجن والی پاکستانی کشتیاں پکڑنے کا دعویٰ کیاہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیاکے مطابق بی ایس ایف حکام کاکہنا ہے کہ انٹرنیشنل بارڈ پرگجرات کے ضلع کچ کے علاقے ہرامی نالہ سے پاکستان کی دو انجن والی لکڑی کی کشتیاں پکڑی گئی ہیں ۔بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار ماہی گیر پاکستانی علاقے میں فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :