سی ڈی اے کی کارروائی ،سب سے بڑی عمارت سیل کر دی

ہفتہ 2 جولائی 2016 15:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) سی ڈی اے نے اسلام آباد کی سب سے اونچی عمارت سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے سیل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ڈے اے کا کہنا ہے کہ گرینڈ حیات ہوٹل کی عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے، گرینڈ حیات ہوٹل کو 60 فلیٹس اور26منزلہ عمارت بنانے کی اجازت دی گئی جبکہ عمارت کی 52منزلیں اور 120 فلیٹس تیار کرلئے گئے ، عمارت تعمیر کر کے فلیٹس نجی کمپنیوں اور عام افراد کو فروخت کردیئے گئے۔ سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ عمارت کی تعمیر میں سروس رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمارت کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔