حنیف عباسی کے مقابلے میں کامیاب ہونے والے نے مدرسے کو 30کروڑ دیئے،رقم ایسے مدرسے کو دی گئی جو دہشت گردی کی وجہ سے مشہورہے، وزیراعظم نے دہشتگردی سے خالی ہونیوالے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا وعدہ کیا ،پاکستان کے کھلاڑی وطن کا نام روشن کرتے ہیں

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کاشہبازشریف انٹریوسی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 2 جولائی 2016 15:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدنے کہا کہ حنیف عباسی کے مقابلے میں کامیاب ہونے والے نے مدرسے کو 30کروڑ دیئے،رقم ایسے مدرسے کو دی گئی جو دہشت گردی کی وجہ سے مشہورہے، وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی سے خالی ہونیوالے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا وعدہ کیا ،پاکستان کے کھلاڑی وطن کا نام روشن کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ شہبازشریف انٹریوسی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے وعدہ کیا کہ میدان دوبارہ آبادہونگے۔پاکستان کے کھلاڑی وطن کا نام روشن کرتے ہیں۔دہشت گردی نے کھیلوں کے میدان خالی کرا دیئے تھے۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کے مقابلے میں کامیاب ہونے والے نے مدرسے کو 30کروڑ دیئے۔رقم ایسے مدرسے کو دی گئی جو دہشت گردی کی وجہ سے مشہورہے۔حنیف عباسی نے راولپنڈی کے نوجوانوں کو کھیلنے کا موقع دیا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔