چھوٹو گینگ کو حکومتی اور اپوزیشن شخصیات کی پشت پناہی حاصل رہی ،مناسب وقت پر نام سامنے لائینگے‘ جمال لغاری

ہفتہ 2 جولائی 2016 15:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء ) حکمران جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی جمال لغاری نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ کو حکومتی اور اپوزیشن شخصیات کی پشت پناہی حاصل رہی ،مناسب وقت پر نام سامنے لائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمال لغاری نے کہا کہ فوج کی تحویل میں جاکر چھوٹو گینگ نے سب کچھ اگل دیاہے ، چھوٹو گینگ کی سرپرستی کرنے والوں کے نام مناسب وقت پر سب کے سامنے لائیں گے ، چھو ٹو اور اس کے خاندان کو خطرات لا حق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کو حکومتی اور اپوزیشن شخصیات کی پشت پناہی حاصل رہی ۔

متعلقہ عنوان :