شارجہ:عید کے پیشِ نظر ٹریفک اور سکیورٹی کے خاص انتظامات

ہفتہ 2 جولائی 2016 15:17

شارجہ:عید کے پیشِ نظر ٹریفک اور سکیورٹی کے خاص انتظامات

شارجہ :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2016ء): شارجہ پولیس نے عید کے پیشِ نظر شہریوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے خاص انتظامات کر لیے ہیں۔ شارجہ ٹریفک پولیس نے مختلف سڑکوں پر گشت بڑھا دیا ہے۔ تا کہ شہریوں کو عید کی چھٹیوں میں ٹریفک کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شارجہ ٹریفک پولیس کے اہلکار عید کے دنوں میں شاپنگ سنٹرز،مساجد اور پارکوں پر موجود رہیں گے۔

(جاری ہے)

شہریوں کے لیے عید کے دنوں میں رش سے بچنے کے لیئے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اسکے علاوہ شارجہ پولیس نے غیر ملکی شہریوں کو جو عید کی چھٹیوں پر اپنے ملک واپس جا رہے ہیں کہا ہے کہ وہ جانے سے پہلے اپنے سامان کی حفاظت کا بندوبست کر لیں ۔ تا کہ کسی بھی ممکنہ چوری کی واردات سے بچا جاسکے۔شارجہ پولیس کے چیف کے مطابق ان کی کوشش ہے کہ جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے ۔