مقبوضہ کشمیر ، بھارتی پولیس نے ظفر اکبر بٹ کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 15:15

سرینگر ۔ 02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جولائی۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفراکبر بٹ کو ہفتے کے روز سرینگر میں گھر سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سالویشن موومنٹ کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے صبح 5بجے کے قریب ظفر اکبر بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر لیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ظفراکبر بٹ کو پہلے پولیس تھانہ صدر لے جایا گیا جہاں سے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ جے کے ایس ایم کے ترجمان نے پارٹی چیئرمین کی گرفتار ی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔