Live Updates

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی طرف سے کولگام میں گھروں اور مساجد کی توڑ پھوڑ ، بارایسوسی ایشن کی مذمت

ہفتہ 2 جولائی 2016 15:09

سرینگر ۔ 02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جولائی۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی فورسز کی طرف سے کولگام کے علاقے کولپورہ میں گھروں اور مساجد کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بارایسوسی ایشن کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کولگام میں تعینات بھارتی فورسز کے اہلکار کولپورہ میں بیسیوں رہائشی گھروں میں گھس گئے اور بچوں اور خواتین سمیت مکینوں کو بڑے پیمانے پر ہراساں کیا اور گھروں اشیاء کی توڑ پھوڑ کی اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔ انہو ں نے کہا کہ فورسز اہلکار علاقے کی تین مساجد میں بھی گھس گئے اور ان کی بے حرمتی کی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :