اقتصادی راہدرای منصوبہ جلد ازجلد مکمل کریں گے،چین
ہفتہ 2 جولائی 2016 14:54
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) پاکستانی سفارتخانے نے بیجنگ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اورچین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 65ویں سالگرہ منانے کیلئے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ، چین کے امور خارجہ کے نائب وزیر کانگ ژن یو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی سفیر مسعود خالد نے اپنے خصوصی خطاب کے دوران پاک چین تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان تعلقات روز بروز مستحکم ہوتے جا رہے ہیں جو ہماری مخلصانہ دوستی کی واضح مثال ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہے جس کے ذریعے پاک چین اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو بھی مزید فروغ دیا جائے گا، یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔(جاری ہے)
کانگ ژن یو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ضرورت کے وقت پاکستان کی طرف سے کی جانے والی چین کی بے لوث خدمت کو سراہا اور یقین دلایا کہ چین بھی پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا اور چینی حکومت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرے گی تاکہ پاکستان میں مزید ترقی و خوشحالی ہو۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ چائنہ پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر شاڑو کنگ نے بھی اپ موقع پر اپنے خطاب میں پاک چین دوستی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ چین کا خواب ہے جس کی تکمیل ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی، خلوص، محت اور ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد پر مبنی ہے جوکہ بے لوث ہے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے مزید قریب ا?تے جا رہے ہیں اور دونوں ملکوں کی عوام بھی اس دوستی پر فخر کرتی ہے۔ وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی جو جی ٹوئنٹی کے توانائی کے وزراء کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے وہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بیجنگ کے آرکسٹرا شنہوئی کے معذور افراد کے ایک گروپ نے اس موقع پر پاکستان اور چین کے ملی نغمے بھی سنائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.