پاکستانی قیدیوں کی قومیت کی تصدیق کے منتظر ہیں،بھارت

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) بھارتی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ بھارتی قید میں رہائی کے منتظر پاکستانی قیدیوں کی قومیت کی تصدیق کے منتظر ہیں جبکہ پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کیلئے معلومات ملنے کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں بھارتی وزارت خا رجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے قیدیوں اور ماہی گیروں کے تبادلوں سمیت انسانی معاملات پر پاکستان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر بات جاری ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ رہائی کے منتظر پاکستانی قیدیوں کی قومیت کی تصدیق اور پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کیلئے معلومات ملنے کا انتظار ہے۔یادرہے کہ 21 مئی 2008 کوپاکستان اور بھارت کے مابین قونصلر رسائی معاہدے کے تحت دونوں ملکوں میں سال میں دو مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :