عیدالفطر قریب آتے ہی بینکوں کے اے ٹی ایمز نے کام کرنا چھوڑ دیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) عیدالفطر قریب آتے ہی بینکوں کے اے ٹی ایمز نے کام کرنا چھوڑ دیا، عوام کو بروقت رقوم کے حصول میں مشکلات کا سامنا، پنشنر تنخواہوں کیلئے حصول کیلئے نیشنل بینک کی برانچز کا چکر لگاتے رہے، بینکوں کے باہر عوام کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بینکوں کے ناقص انتظامات پر عوام کا شدید برہمی کا اظہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے قریب آتے ہی بینکوں میں عوام کا ہجوم بڑھ گیا، بینکوں کے اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، پنشنرز کو پینشن کے حصول کیلئے نیشنل بینک کی برانچز حاضری، بینک میں بے پناہ رش کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اکثر اے ٹی ایمز نے کام کرنا چھوڑ دیا، جس کی وجہ سے عیدالفطر سے قبل بروقت رقوم کے حصول میں عوام کی مشکلات بڑھ گئیں، عوام کی جانب سے بینکوں کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا، عوام کا کہنا تھا کہ بینکوں کے عملے کا رویہ بھی انتہائی ناشائستہ رہا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بینکوں کو ایسے مواقعوں پر عوام کو بہتر سروس دینے کیلئے خصوص ہدایات دی جائیں تا کہ عوام مشکلات سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :