جدہ: سعودی خواتین کونسل آف سینئر سکالرز کی رکن بن سکتی ہیں: شیخ عبداللہ

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:35

جدہ: سعودی خواتین کونسل آف سینئر سکالرز کی رکن بن سکتی ہیں: شیخ عبداللہ

جدہ :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2016ء): سعودی کونسل آف سینئر سکالرز کے رکن شیخ عبداللہ المانیہ نے کہا ہے کہ سعودی خواتین کونسل آف سینئر سکالرز کی رکن بن سکتی ہیں ۔انہوں نے حضرت عائشہ  اور حضرت حفصہ  کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی پبلک اور نجی معاملات میں اپنی تجاویز پیش کرتیں تھیں۔کونسل آف سینئر سکالرز کے سب سے پرانے رکن شیخ عبداللہ نے کہا کہ خواتین کو کونسل میں بیٹھنے کی اجازت ہے ۔

(جاری ہے)

کونسل کے اجلاس کے دوران ان کو مردوں کے ساتھ والے حصے میں بٹھایا جا سکتا ہے تا کہ ان کی مسائل کے حل کے لیئے ان کی تجاویز بھی لی جا سکیں۔ شیخ عبداللہ کا کہنا تھا کہ خواتین فتویٰ بھی دے سکتی ہیں جیسے حضرت عائشہ نے حضوراکرم ﷺ کے ساتھیوں کومتعدد دفعہ فتوے جاری کیئے تھے شیخ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ججوں کے معاملے میں خواتین کی اتنی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بہت سے معاملات کا تعلق صرف مرد وں سے ہی ہوتا ہے .جن کا علم زیادہ تر مرد ججوں کو ہی ہوتا ہے .