پاکستانی سفارتخانہ اور کویتی حکام آگ سے متاثرہ پاکستانی خاندان کو ہرممکن مدد فراہم کر رہے ہیں ‘پاکستانی سفیر

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:34

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) کویت کیلئے پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ اور کویتی حکام آگ سے متاثرہ پاکستانی خاندان کو ہرممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہم متاثرہ خاندن سے تعزیت کرتے ہیں اور دکھ اور غم کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ متاثرہ خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے اور میتوں کی پاکستان منتقلی کیلئے کاغذات کی تیاری میں ان سے تعاون کر رہا ہے۔ خاندان کے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے میں نے ہسپتال کا دورہ بھی کیا ہے اور ان سے خیریت بھی دریافت کی ہے۔ غلام دستگیر نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے چار بچوں میں سے تین کی حالت کافی بہتر ہے اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کا کوئی بھی فرد اگر پاکستان سے کویت جانا چاہتا ہے تو اس کے ساتھ بھی مکمل اور بھرپور تعاون کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :